ایل ڈی اے افسران سائلین کے مسائل حل کریں،احمد عزیز

  ایل ڈی اے افسران سائلین کے مسائل حل کریں،احمد عزیز

  

لاہور(پ ر)ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

، تاہم انہوں نے ہدایت کی کہ دفتر ی اوقات کے بعد کسی پرائیویٹ شخص کو دفتر میں نہ روکا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ شہریوں سے اچھے برتاؤ کے بارے میں ان ہدایات پر ان کی روح کے مطابق عمل کریں۔ افسران کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود بھی دفتری اوقات کار کی پابندی کریں اور اپنے عملے کی طرف سے بھی دفتری اوقات کی پابندی یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -