مردان،تاجران کینٹ پلازہ کا ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت کا اعلان

مردان،تاجران کینٹ پلازہ کا ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت کا اعلان

  

مردان(بیورورپورٹ)  مرکزی تنظیم تاجران کینٹ پلازہ  کے عہدیداروں نے (ظاہر شاہ گروپ)میں شمولیت کا اعلان کردیاجس میں مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تاجر برادری کو ہر قسم کا قانونی اور کاروباری تحفظ دیں گے انہوں نے بتایا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجروں کے جتنے بھی مسائل وقتاً فوقتاً حل کریں گے اس موقع پر صدر نوید اقبال جنرل سیکرٹری ارشد خان آصف خان سنیئرنائب صدر، فنانس سیکرٹری انعام خان ودیگر نے(ظاہر شاہ گروپ) میں شمولیت کا اعلان کیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری ومرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباددی اور کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں ان کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا،شمولیتی تقریب میں چیرمین غلام سرور صراف شاہد خان سابق صدر سید بادشاہ  سمیت دیگر تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنااور انکو تحفظ دینا ہمارا مشن ہے انہو ں نے کہا کہ جو قوتیں تاجروں کو اپنے مقاصد کیلئے تقسیم کرکے استعمال کرنا چاہتے ہیں ہم ان قوتوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ میں تاجروں کی خدمت اور ان کے بچاوُ کیلئے نکلا ہوں اور انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑں گا تاجر برادری کے حقوق و تخفظ کیلئے آخری دم تک لڑؤنگااور آئندہ چند دن میں مزید اہم لوگ ہمارے ساتھ شمولیت کا اعلان کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -