سی سی پی او کا پنجاب پولیس میں کورٹ مارشل کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا

سی سی پی او کا پنجاب پولیس میں کورٹ مارشل کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کا پنجاب پولیس میں کورٹ مارشل کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ قانونی پیچیدگیوں اور سول میل جول کی وجہ سے پولیس میں کورٹ مارشل نہیں ہو گا۔ ڈی آئی جی لیگل نے آئی جی پنجاب کو آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ قانون میں سقم اور عوام کیساتھ میل جول کی وجہ سے پنجاب پولیس میں کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا  پاک آرمی اور پولیس کے کام میں بہت زیادہ فرق ہے آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی لیگل کو ڈسپلن رولز پر کام کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -