فاٹا انضمام کے بعد مسائل میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے،ضیاء الحق آفریدی

فاٹا انضمام کے بعد مسائل میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے،ضیاء الحق آفریدی

  

خیبر (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی خیبر کے جنرل سیکرٹری ضیاء الحق آفریدی،محمد حسن شینواریاور مقتدر شاہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انضمام کے بعد مسائل میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے خصو صا پاک افغان بارڈر طورخم میں مقامی لوگوں کے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے  ضلع خیبر خواتین جیلوں اور تھانوں کے علاوہ کسی قسم کی تر قیا تی کام نہیں کئے گئے وفاقی وزیر بہت کچھ کر سکتاہے کیونکہ وزیر اعظم اور تمام وزراء انکے اپنے ہیں لیکن پھر بھی اپنے حلقے میں کسی قسم کاترقیا تی نہ ہونا افسوس ناک ہے ایم پی ایز بھی صرف دوروں تک محدود ہو گئے ہیں علاقے میں بجلی کی بندش اور پینے کے صاف پانی کا مسئلہ سنگین ہو تا جا رہا ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر طورخم پرمزدوروں اور تاجروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے طورخم پر مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ پر آنے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ افغانستان میں رشتوں کے علاوہ دوستیاں اور محبت کا رشتہ بھی ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم میں ایف سی اہلکار خواتین اور بوڑھوں بزرگوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے بلکہ ان پر تشدد بھی کیا جا تاہے جبکہ افغانستان میں خواتین اور بوڑھوں بزرگ لوگوں کو بہت عزت دی جا تی ہے اس لئے طورخم میں ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں سے ڈنڈے واپس لیا جائے ضیاء الحق آفریدی نے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کا مسئلہ حل کیا جائے اور پورے ضلع میں این سی پی گاڑیوں کی چلنے پھرنے کی اجازت دی جائے دوسرے اضلاع میں این سی پی گاڑیوں کی چلنے پھر نے پر کوئی پابندی نہیں ہے صرف ضلع خیبر میں ایک تحصیل میں چلنے پھرنے کی اجازت دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم اور کئی وزراء نے ضلع خیبر کے دورے کئے اور وزیر اعظم نے خود جلسہ عام میں تھری جی اور فور جی بحال ہونے کا اعلان کیا لیکن پھر بھی بحال نہیں ہوا تھری جی فور جی بندش سے طلباء کو بہت سخت مشکلات درپیش ہیں اس کئے فوری طور پر بحال کیا جائے 

مزید :

صفحہ اول -