چکدرہ،انجمن تاجران کا بچی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چکدرہ،انجمن تاجران کا بچی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

چکدرہ (نامہ نگار)چکدرہ بچی کے قتل کیخلاف مین بازار میں انجمن تاجر ان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کو ئی وکیل ملزم کی وکالت نہیں کر یگا صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفو ر صدر انجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے چکدرہ میں قتل ہو نے والے دوسالہ بچی حریم شاہ کی قتل کیخلاف مین بازار چکدرہ میں آحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حریم شاہ قوم کی بیٹی ہے۔قاتل کو جلد ازجلد ڈھونڈ کر گر فتار کرکے سر عام سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ کو ئی وکیل ملزم کی وکالت نہیں کر یگا۔مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکر ٹری جاوید اقبال،مرکزی نائب صدر عوامی نیشنل پار ٹی حسین شاہ یو سفزئی،واصل خان،،تحصیل امیر جماعت اسلامی سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،تحصیل بار صدر عطاء اللہ ایڈوکیٹ،امان خان،عبد اللہ نواز،منظور علی اور دیگر نے کہا کہ معصوم بچی کی قاتل کو جلد ازجلد گر فتار کیا جائے،ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر ینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -