سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں جائیگی،ڈی سی مردان
مردان(بیورورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہاہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی،تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا وہ چارج سنھبالنے کے بعداپنے دفتر میں مردان پریس کلب کے صحافیوں سے تعارفی اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہے تھے کمشنر مردان نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ہر حال میں عمل درآمد کیاجائے گا شہر میں صفائی وستھرائی،نکاس آب اورسرکاری قیمتوں پر عمل درآمد سمیت شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن ہوگا انہوں نے کہاکہ وہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے کوشاں رہیں گے اور ڈویژن کے دونوں اضلاع مردان اور صوابی کی انتظامیہ کو واضح ہدایات دی جائیں گی کہ وہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں صرف جرمانے مسائل کا حل نہیں بلکہ مافیاز کو جیل کی ہوا بھی کھاناپڑیں گی کمشنر منتظر خان نے کہاکہ وہ پختون اقدار اور روایات سے بخوبی اگاہ ہیں شہریوں کو دفاتر میں عزت ووقار سے پیش آنے کی ہدایات دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ صحافی ہمارے معاشرے کے کان اورآنکھیں ہیں ان کے مثبت تنقید کا خیرمقدم کریں گے اور میڈیا کی تجاویز کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کے لئے ان کے دفتر کے دروزاے کھلیں رہیں گے