گلیات سرکل کے ڈی ایس پی سید مطلوب شاہ کورونا سے جاں بحق 

گلیات سرکل کے ڈی ایس پی سید مطلوب شاہ کورونا سے جاں بحق 

  

ایبٹ آباد(نامہ نگار)ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سرکل گلیات کے ڈی ایس پی کرونا وائرس کے باعث گزشتہ روز جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ تھانہ ڈونگالی کے ایس ایچ او کرونا وائرس کے باعث ہوم کرونٹائن ہیں چار ماہ قبل تھانہ ڈونگالی ہی میں ایس ایچ او سمیت ایک درجن سے زائد اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ تمام اہلکار صحت یاب ہو گئے تھے ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دو درجن سے زائد لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو کر زیر علاج ہیں حفاظتی تدابیر اور اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے کرونا کی دوسری لہر میں تیزی آ رہی ہے سرکل گلیات کے ڈی ایس پی ڈی ایس پی سید مطلوب شاہ کا جنازہ آبائی گاوں پھلڑہ میرا ضلع مانسہرہ میں ادا کر دیا گیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی، ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ، ڈی پی او تورغر قمر حیات خان،  ایڈیشنل ایس پی اویس شفیق، ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سید مطلوب شاہ کی آخری آرام گاہ پر سلامی پیش کی اور افسران کی طرف سے پھول چڑھائے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -