حضورنبی کریم ؐ کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،قاری بشیر 

حضورنبی کریم ؐ کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،قاری بشیر 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)قاری بشیر احمد مدنی پیر آف پیر سباق شریف نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول تاریخ کا وہ سنہرا تاریخ ہے کہ اس دن ہمارے پیارے نبی ﷺ دنیا میں تشریف لائے تھے اور پوری کائنات جس کے واسطہ بنایا گیا ہے اس کی یوم پیدائش کا دن پورے شایانشان طریقے سے منا نا ہم سب کا مذہبی فریضہ ہے حضورنبی کریم ﷺ کی پوری زندگی ہمارے لئے کسی مشعل راہ سے کم نہیں ہے ہم سب کو حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا کی کامیابیاں سمیٹں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز سماجی رہنما خان پرویز خان عرف خان بابا کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل میلاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا یونس نے بھی خطاب کیا جبکہ شرکاء محفل نے حضور کی شان میں حمد و نعت پیش کئے اور درود پاک کا ورد کیا محفل میلد سے خطاب کرتے ہوئے قاری بشیر احمد مدنی نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی پوری سیرت طیبہ امت کی فکر کی درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں ان کے بعد کسی دوسرے نبی نے نہیں آنا اور ہم سب کا عقیدہ ختم بنوت پر کامل ایمان و عقیدہ ہے اور یہی ہمارے کامیابی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -