ایاز صادق انتہائی محترم، لیکن ان کا بیان افسوسناک، طاہر اشرفی

ایاز صادق انتہائی محترم، لیکن ان کا بیان افسوسناک، طاہر اشرفی

  

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ناموس مصطفی ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی مخالفت میں افواج پاکستان، سلامتی کے اداروں اور قومی غیرت و حمیت کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے، سیاسی و مذہبی قائدین ملکی دفاع، سلامتی و استحکام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف متحد ہوں۔،پاکستانی قوم اور فوج کی صلاحیتوں کو دشمن جانتا ہے، ایاز صادق محترم ہیں لیکن ان کا بیان افسوسناک ہے۔ گزشتہ روزیہاں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ناموس مصطفیٰ ﷺ کے معاملہ پر پاکستان کا کردار واضح اور روشن ہے۔ ہم امت مسلمہ کو متحد ہو کر اجتماعی موقف اپنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا تمام اسلامی سربراہان کو خط امت کی وحدت اور اتحاد کی طرف پہلا قدم ہے۔ اقوام متحدہ سے ناموس رسالت ؐ، انبیاعلیہ الصلوٰۃ السلام، آسمانی مذاہب اور کتب کی ناموس کا قانون بنوانے کیلئے ہر سطح پر رابطے کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ ہفتہ میں وفاقی وزیر خارجہ اور وہ اسلامی ممالک اور یورپی یونین کے سفراء سے بھی ملاقاتیں کر کے اپنے موقف کی تائید لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن گھیراؤ، جلاؤکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، کسی گروہ، جتھہ یا جماعت کو ان پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے۔ آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

طاہر اشرفی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -