کبل،سکول گاڑیوں  میں تصادم،25 زخمی

    کبل،سکول گاڑیوں  میں تصادم،25 زخمی

  

 کبل(تحصیل رپورٹر) کبل کے علا قہ علیگرامہ کے مقام پر سوزوکی گاڑیوں میں تصا دم ، سکول بچوں سمیت 25افراد زخمی، تصا دم ہو تی ہی رکشہ اور ایک سوزوکی گا ڑی بھی مذکورہ گاڑیوں کے زد میں آگئی، زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کے لئے سیدو شریف ہسپتال پہنچا دی گئی، زخمیوں میں دو کی حا لت نا زک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ علیگرامہ چینو بابا میں،دو سوزوکی گاڑیوں جیسے ڈرائیورز، افسر علی ولد با چا روان ساکن ڈھیرئی کانجو، اور قا در ولد یعقوب سکنہ ملوچ چلا رہے تھے کہ ما بین تصا دم کے نتیجے میں مختلف نجی اور سرکاری سکول کے 25طلباء و طالبات زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں دو کی حا لت نا زک بتائی جا رہی ہے اس دوران ریسکیو1122اور مقامی پولیس نے رو ڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بحا ل کر دیا پولیس نے ڈرائیور افسر علی اور قا در کے خلا ف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -