”جو لیڈرمنہ پر ہاتھ پھیر کر کہے کہ میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں ، اس طرح ۔۔“سینئر صحافی حامد میر نے نام لیے بغیر وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لیڈر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہے کہ میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں ، اس طرح آپ لوگوں کو متحد نہیں بلکہ تقسیم کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامدمیر نے پروگرام ” کیپٹل ٹاک “ کے اختتام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آخر میں اتنی سی بات کرنا چاہتاہوں اور ہو سکتاہے کہ کسی کی طبیعت پر ناگوار گزرے ، اس وقت مسلم دنیا کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو لوگوں کو متحد کریں ، تقسیم نہ کریں ، تو لوگوں کو کسی ملک کا یا قوم کا لیڈر اسی وقت متحد کر سکتاہے ، وہ سیاسی اختلاف ضرور کرے ، سیاسی مخالفین پر تنقید بھی کر ے ، لیکن تنقید اس طرح نہ کرے کہ منہ پر ہاتھ پھیر کر کہے کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا ، پھر آپ لوگوں کو متحد نہیں تقسیم کرتے ہیں ۔“
گستاخی معاف، آج ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو قوم کو متحد کریں قوم کو ایسے لیڈر متحد نہیں کر سکتے جو منہ پر ہاتھ پھیر کر کہیں میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا pic.twitter.com/XDURjFcXOO
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 29, 2020