ایاز صادق کے بیان پر جلیل احمد شرقپوری بھی میدان میں آگئے

ایاز صادق کے بیان پر جلیل احمد شرقپوری بھی میدان میں آگئے
ایاز صادق کے بیان پر جلیل احمد شرقپوری بھی میدان میں آگئے

  

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ، ایاز صادق جیسے ذمے دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہو، ان کا بیان قابل مذمت ہے ، نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے۔

جلیل احمد شرقپوری نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگی پاکستان کے لیے ہیں کسی خاندان کیلیے نہیں ، مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -