نوجوان کے اغوا اور قتل کا معمہ حل، جگری دوست ہی قاتل نکلا

نوجوان کے اغوا اور قتل کا معمہ حل، جگری دوست ہی قاتل نکلا
نوجوان کے اغوا اور قتل کا معمہ حل، جگری دوست ہی قاتل نکلا

  

 لاہور(ویب ڈیسک) سالہ نوجوان عمر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہوگیا اور مقتول کا جگری دوست ہی اس کا قاتل نکلا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کے مطابق  ملزم علی شان نے اپنے دوست عمر کو بےدردی سے قتل کرکے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ 19سالہ ملزم علی شان والدہ سے ملنے کے بہانے مقتول عمر کو اپنے ساتھ مانگا منڈی لے گیا۔  ملزم علی شان نے راستے میں اپنے دوست عمر کے سر میں اینٹیں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

ملزم اپنے دوست کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش روہی نالہ کے پاس جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ ملزم علی شان نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنے دوست مقتول عمرکو قتل کر دیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتول عمر کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ایس پی کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتارملزم علی شان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ملزم کی گرفتاری پر  ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -