سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی 

سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی 
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں سونے کی قدر میں مزیدکمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 1650روپے سستا ہوگیا ہے ۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونا بھی 1414 روپے سستا ہو کر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 22 ڈالر کم ہوکر 1872ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

بزنس -