موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عید میلادالنبی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے صوبہ سندھ اور اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی جس کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔صحافیوں، بزرگ خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
کراچی میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پانچ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ریپڈ رسپونس فورس کی چھ کمپنیاں ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور اسنائپرز کے ذریعے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔