مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں
مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں جنہوں نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران راماسوامی نے کہاکہ معروف ادکار وجے سیتھو پاتھی کے فلم سے الگ ہونے پر میں نے غصے کا اظہار کیا تھا،اس کے بعد واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مجھے دھمکیاں دی گئیں،بعد میں میری اس معاملے پر سیتھوپاتھی سے بات ہوگئی تھی اور معاملہ ختم بھی ہوچکا ہے۔

مزید :

کھیل -