لندن میں بیٹی سمیت قتل ہونے والی پاکستانی خاتون ڈاکٹر کی حیدرآباد میں تدفین لیکن بیٹی کی لاش کب پہنچے گی ؟

لندن میں بیٹی سمیت قتل ہونے والی پاکستانی خاتون ڈاکٹر کی حیدرآباد میں تدفین ...
لندن میں بیٹی سمیت قتل ہونے والی پاکستانی خاتون ڈاکٹر کی حیدرآباد میں تدفین لیکن بیٹی کی لاش کب پہنچے گی ؟

  

حیدرآباد (ویب ڈیسک) لندن میں 3ستمبر 2020ءکو 14سالہ بیٹی سمیت قتل ہونے والی پاکستان خاتون ڈاکٹر ثمن میر کی میت جمعرات کو حیدرآبادلائی گئی ‘ سول لائن میں نماز جنازہ کے بعد ٹنڈو آغا قبرستان میں تدفین کردی گئی‘14سالہ بیٹی کی لاش آج پاکستان پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں 3ستمبر کو پراسرار طورپر حیدرآباد کی رہائشی خاتون ڈاکٹر ثمن میر زوجہ واحد بخش شیخ کو 14سالہ بیٹی ویئین سمیت قتل کیاگیا تھا۔ لندن پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہواہے ‘مقتولہ ڈاکٹر ثمن میر کی لاش کراچی آمد کے بعد جمعرات کو حیدرآباد میں ڈاکٹر ثمن کے والد کے گھر سول لائن لائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی تدفین آبائی ٹنڈو آغا قبرستان میں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -