حکومت کا آج بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
لاہور(آئی این پی)عید میلادالنبی پر لیسکو نے آج بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے شٹ ڈان منسوخ کر دیئے۔جشن ولادت با سعادت نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دو روز کے لئے شہر بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، کیٹیگریز فور اور فائیو میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا شٹ ڈان بھی منسوخ کر دیا ہے۔آپریشنل سٹاف بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ لیسکو چیف نے مزید بتایا کہ عید میلادالنبی پر ٹیمیں فرائض انجام دیں گی، تاکہ تیکنیکی خرابی کو بروقت دور کر کے بجلی فراہم کی جا سکے۔