احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
احساس انڈرگریجویٹ پروگرام کی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں30 نومبر تک توسیع کردی گئی۔ احساس انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 2020-21 کے لئے 30 نومبر 2020 تک درخواستیں جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ، اسکالرشپ کی درخواستیں آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ، 2020تھی۔

ملک کی متعدد سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے میں کویڈ19کے باعث تاخیر کے پیش نظراحساس اسکالرشپ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباءکو اس اسکالرشپ کےلئے موقع فراہم کیا جا سکے۔ 5 ستمبر 2020 کو آن لائن ایپلیکیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کے بعد سے اب تک سسٹم میں 30،000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

جاری کردہ بیان میں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ہے کم آمدنی سے والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباءکو اپنی تعلیم کے دوران وظائف مہیا کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ تسلیم شدہ پبلک سیکٹر کی 125 یونیورسٹیاں اس اقدام کا حصہ ہیں۔

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کم آمدنی والے خاندانوں (45،000 روپے ماہانہ سے کم)سے تعلق رکھنے والے طلباءکی انڈرگریجویٹ تعلیم میں معاون ثابت ہوں۔ اہل طلبہ آن لائن اس پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -