32 سالہ برطانوی خاتون کا متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری پر مبینہ جنسی حملے کا الزام 

32 سالہ برطانوی خاتون کا متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری پر مبینہ جنسی ...
32 سالہ برطانوی خاتون کا متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری پر مبینہ جنسی حملے کا الزام 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )ادبی میلے کے دوران ایک برطانوی خاتون کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ایک سنیئر ممبر پر جنسی حملہ کرنے کے الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ خاتون کیٹلن میک نمارا نے کہا ہے کہ ان پر متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے مبینہ جنسی حملہ کیا تھا۔ ان پر یہ حملہ رواں برس 14 فروری کو ایک دور دراز نجی جزیرے میں قائم گھر میں ہوا جہاں انھیں بلایا گیا تھا ۔خاتون میں سنڈے ٹائمز کو بتایا کہ وہ یہ سوچ کر وہاں گئی تھیں کہ ابوظہبی میں ہونے والی ان کی تنظیم کے پہلے ادب میلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کا انعقاد صرف 11 روز بعد ہونے والا تھا۔تاہم شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے

مزید :

برطانیہ -