ایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ در ج کرنے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست دیدی گئی ، کس نے جمع کروائی ؟ جانئے 

ایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ در ج کرنے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست دیدی ...
ایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ در ج کرنے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست دیدی گئی ، کس نے جمع کروائی ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے قومی سلامتی سے متعلق بیان پر ایک شہری نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست دیدی۔ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی جانب سے سول لائنز پولیس کو درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، 29 اکتوبر کی شام 7 بجے وہ ایک ٹی وی پروگرام دیکھ رہے تھے جس میں ایاز صادق کا بیان نشر ہورہا تھا، وہ انڈین فوج کے حق میں بول رہے تھے اور ہماری فوج کے سربراہ اور پاکستانی فوج کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کررہے تھے۔ 

درخواست گزار نے کہا ہے کہ ا±ن کی عقل کے مطابق ایاز صادق ایک انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کررہے تھے اور وہ پاکستان کی سلامتی اور عزت پر کھلم کھلا حملہ کررہے تھے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پرقانونی کارروائی کے حوالے سے اسے لیگل رائے کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -