27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے اور بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے برطانیہ میں کشمیر ڈیجیٹل مہم چلائی گئی 

27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے اور بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے ...
27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے اور بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے برطانیہ میں کشمیر ڈیجیٹل مہم چلائی گئی 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ میں کرونا وائرس کے وجہ سے تحریک کشمیر برطانیہ نے27 اکتوبر 1947 میں کشمیر پر جبری بھارتی قبضہ کے خلاف اور بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں کشمیر ڈیجیٹل مہم چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر ڈیجیٹل وین نے برٹش پارلیمنٹ ، 10 ڈوئنگ سٹریٹ ، بھارتی ہائی کمیشن, بھارتی قونصل خانوں، برمنگھم، آکسفورڈ، سلاو اور دیگر شہروں کی قونصل ہاوسز اور شہر کی مرکزی شاہراوں کے چکر لگائے۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور حریت راہنما الطاف احمد بھٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف مقامات پر خطاب کیا اور راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

برطانیہ -