حضرت بایزید بسطامیؒ سے یہودی عالم کے 26 سوال ، ایسا واقعہ جسے جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے
ایک دن یہودیوں کے ایک بہت بڑے مجمعے سے یہودیوں کا ایک بڑا عالم خطاب کررہا تھا کہ اچانک حضرت با یزید بسطامی رحمہ اللہ جا کر اس مجمع میں بیٹھ گئے۔ ان کے بیٹھتے ہی یہودی عالم کی زبان بند ہو گئی۔ مجمع میں شور ہوا کہ حضرت بولتے کیوں نہیں ؟عالم نے کہا: ہم میں کوئی محمدی آ گیا ہے۔ مجمع سے آواز آئی اسے کھڑا کرو ہم قتل کریں گے۔
کہا: نہیں بھائی!جو محمدی ہو وہ کھڑا ہو جائے حضرت بایزید بسطامی کھڑے ہو گئے یہودی نے کہا میں جو سوال کروں گا کیا تُو جواب دے گا؟ حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا دوں گا۔۔۔ حضرت بایزید نے کہا اور میں صرف ایک سوال کروں گا کیا تُو جواب دے گا یہودی عالم نے کہا دوں گا۔ یہودی عالم نے اللہ کے اس ولی سے 26 سوال کیے جن کے انتہائی مدلل جواب ملے۔
یہودی کے سوال اور حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کے جواب کچھ اس طرح تھے۔
یہودی عالم نے پوچھا: ایک بتاؤ جس کا دوسرا نہیں ہے؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ اللہ ایک ہے اس کا دوسرا نہیں ہے۔“
یہودی عالم نے پوچھا: دو بتاؤ جس کا تیسرا نہ ہو؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ دن اور رات اس کا تیسرا نہیں۔“
یہودی عالم نے پوچھا: تین بتاؤ جس کا چوتھا نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:” لوح،و قلم،کرسی تین ہیں ان کا چوتھا نہیں۔ “
یہودی عالم نے پوچھا:چار بتاؤ جس کا پانچواں نہ ہو؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’تورات ،زبور،انجیل اور قران یہ چار ہیں ان کا پانچواں نہیں۔ “
یہودی عالم نے پوچھا: پانچ بتاؤ جس کا چھٹا نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں چھ نہیں۔ “
یہودی عالم نے پوچھا:چھ بتاؤ جس کا ساتواں نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ چھ دن میں زمین و آسمان بنائے ہیں سات دن میں نہیں۔ “
یہودی عالم نے پوچھا: سات بتاؤ جس کا آٹھواں نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ میرا رب کہتا ہے میں نے سات آسمان بنائے ہیں اس کا آٹھواں نہیں۔ “
یہودی عالم نے پوچھا: آٹھ بتاؤ جس کا نواں نہ ہو؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’میرے رب کے عرش کو آٹھ فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہے نو نے نہیں۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا:وہ نو بتاؤ جس کا دس نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ حضرت صالح علیہ سلام کی قوم میں نو بڑے بدمعاش تھے ان میں دسواں نہیں تھا۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا: وہ دس بتاؤ جس کا گیارہواں نہیں؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ حج میں کوئی غلطی ہو جائے تو اللہ نے ہمیں سات روزے وہاں رکھنے اور تین گھر پر رکھنے کو کہا ہے یہ دس ہیں گیارہ نہیں۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا:وہ گیارہ بتاؤ جس کا بارہ نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’حضرت یوسف کے گیارہ بھائی تھے بارہ نہیں۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا: وہ بارہ بتاؤ جس کا تیرہ نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’ سال میں اللہ نے بارہ مہینے رکھے ہیں تیرہ نہیں۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا:وہ تیرہ بتاؤ جس کا چودہ نہیں ؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:’’حضرت یوسف علیہ سلام نے اپنے باپ سے کہا : میں نے گیارہ ستارے ایک سورج اور ایک چاند دیکھا جو مجھے سجدہ کر رہے ہیں یہ تیرہ ہیں چودہ نہیں۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا: بتاؤ وہ کیا چیز ہے جس کو خود اللہ نے پیدا کیا اور اس کے بارے میں خود ہی سوال کیا؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:” حضرت موسیٰ علیہ سلام کا عصا اللہ نے پیدا کیا لیکن خود ہی سوال کیا۔ اے موسیٰ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟۔‘‘
یہودی عالم نے پوچھا:بتاؤ سب سے بہترین سواری کیا ہے ؟
فرمایا:’’ گھوڑا۔‘‘
یہودی عالم نے پوچھا :سب سے بہترین دن ؟
فرمایا:’’ جمعہ کا دن۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا: بتاؤ سب سے بہترین رات؟
فرمایا:’’ لیلتہ ا لقدر۔‘‘
یہودی عالم نے پوچھا:بتاؤ سب سے بہترین مہینہ؟
فرمایا:’’ماہ رمضان ا لمبارک۔‘‘
یہودی عالم نے پوچھا:بتاؤ وہ کون سی چیز ہے جس کو پیدا کر کے اللہ نے اس کی عظمت کا اقرار کیا؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:” اللہ نے عورت کو مکار بنایا اور اس کے مکر کا اقرار کیا ، قرآن میں فرمایا کہ ۔۔۔ عورت کا مکر بڑا زبردست ہے۔ “
یہودی عالم نے پوچھا: بتاؤ وہ کون سی چیز ہے جو بے جان ہے مگر سانس لیتی ہے ؟
حضرت بایزید بسطامی نے جواب میں قرآن کا حوالہ دیا اور کہا ۔۔۔ میرا رب کہتا ہے مجھے صبح کی قسم جب وہ سانس لیتی ہے۔
یہودی عالم نے پوچھا:بتاؤ وہ کون سی چودہ چیزیں ہیں جنہیں اللہ پاک نے اطاعت کا حکم دیا ،ان سے بات کی؟
حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا:”سات زمین ،سات آسمان۔‘‘اللہ نے سات زمینیں سات آسمان بنائے اور ان چودہ کو خطاب فرمایا کہ میرے سامنے جھک جاؤ تو ان چودہ کے چودہ نے کہا یااللہ ہم آپ کے سامنے جھک رہے ہیں۔ ‘‘
یہودی عالم نے پوچھا: وہ کیاہے جسے اللہ نے خود پیدا کیا اور پھر اللہ نے اسے خرید لیا ؟
فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو پیداکیا ہے اور ان کو خود خرید لیا جنت کے بدلے۔
یہودی عالم نے پوچھا:بتاؤ وہ کیاہے جس نے بے جان ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا ؟
فرمایا: حضرت نوح علیہ سلام کی کشتی پانی پر چلی اور جب چلتے چلتے بیت اللہ پر آئی تو بیت ا للہ کے سات چکر لگائے۔
یہودی عالم نے پوچھا: بتاؤ وہ کون سی قبر ہے جو اپنے مردے کو لے کر چلی ؟
فرمایا: حضرت یونس علیہ سلام کی مچھلی جو اپنے اندر حضرت یونس کو بٹھا کر چالیس دن تک پھرتی رہی ،وہ قبر کی طرح تھی قبر کی طرح چل رہی تھی لیکن اللہ کی قدرت حضرت یونس کو پیٹ میں نہ مرنے دیا،نہ بھوکا پیاسا رکھا ،نہ بیمار کیا نہ پریشان کیا ،حضرت یونس مچھلی کے پیٹ میں اللہ کی امانت تھے۔
یہودی عالم نے پوچھا:وہ کونسی قوم ہے جس نے جھوٹ بولا پھر بھی جنت میں جائے گی؟
فرمایا: حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی ، وہ بکری کا خون کرتے کے اوپر مل کر شام کو گھر آئے اور کہا یوسف کو بھیڑیا اٹھا کے لے گیا یعنی جھوٹ بولا۔۔۔۔ لیکن حضرت یعقوب علیہ السلام کے استغفار پر اور ان کی توبہ کرنے پر اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کریں گے۔
یہودی عالم نے پوچھا: بتاؤ وہ کون سی قوم ہے جو سچ بولے گی پھر بھی جہنم میں جائے گی ؟
فرمایا: یہودی و عیسائی ایک بول میں سچے ہیں یہودی کہتے ہیں عیسائی باطل پر ہیں اور عیسائی کہتے ہیں یہودی باطل پر ہیں اس میں دونوں سچے ہیں لیکن دونوں جہنم میں جائیں گے۔
اس پر یہودی عالم نے کہا سوالات تو اور بہت سے ہیں مگر وقت بہت ہو گیا اب یہیں چھوڑ دیتا ہوں ،،حضرت با یزید نے کہا حسب وعدہ میرے ایک سوال کا جواب بھی دے دو۔صرف ایک سوال کا جواب دو مجھے بتاؤ جنت کی چابی کیا ہے؟یہودی عالم خاموش ہو گیا اور ۔۔۔
تاریخی اور دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کیلئے "ڈیلی پاکستان ہسٹری" یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں