یونان کے ساموس جزیرے میں سمندر کاپانی داخل، متعدد گھر منہدم

یونان کے ساموس جزیرے میں سمندر کاپانی داخل، متعدد گھر منہدم
یونان کے ساموس جزیرے میں سمندر کاپانی داخل، متعدد گھر منہدم

  

ایتھنز(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی میں زلزلے کے بعد یونان کے ساموس جزیرے میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا، ساموس جزیرے میں سیلابی صورتحال، متعدد گھر منہدم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے کے بعد یونان کے سمندر میں کم درجے کا سونامی ،سونامی سے سمندر کا پانی ساموس جزیرے میں داخل ہوگیا ہے۔جزیرے میں سمندری پانی داخل ہونے سے متعدد گھر منہدم ہوگئے ۔ 

خیال رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں 7شدت کا زلزلہ آیا جس سے 20عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک چار افراد کو ملبے تلے نکال لیا گیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -