حلیم عادل شیخ نے ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت کو ذمہ دار قرار دے دیا 

حلیم عادل شیخ نے ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت کو ذمہ دار ...
حلیم عادل شیخ نے ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت کو ذمہ دار قرار دے دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دشمنی میں ریاست پر حملے کئے جارہے ہیں، ایاز صادق پی ڈی ایم کو چھوڑا ہوا وہ مہرہ ہے جس نے سیاست کے ذریعے ریاست پر حملہ کیا ،پی ڈی ایم کے جلسوں میں سیاست کی بجائے ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں"پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ"پاکستان کو کمزور کرنے کی موومنٹ بنتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر انڈیا میں شادیانے بج رہے ہیں،ہندوستان جو بیانیئہ بیچنا چاہ رہا تھا ایاز صادق نے اس پراجیکٹ کی تکمیل کی ہے،ایاز صادق پی ڈی ایم کا چھوڑا ہوا پیادہ اور مہرہ ہے جس نےسیاست کے ذریعے ریاست پر حملہ کیا ،مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھتو زرداری اور نواز شریف سمیت تمام قیادت اس کی ذمہ دار ہے،پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،پی ڈی ایم کے جلسوں میں ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی ابتدا نواز شریف کی تقریر سے ہوئی ،بعد ازاں کیپٹن(ر)صفدر مزار قائد پر حملہ کرتے ہیں اور کراچی میں ہی محمود اچکزئی اردو زبان پر حملہ آور ہوتے ہیں،کوئٹہ میں اویس نورانی نے ملک کے خلاف سازش کی جبکہ بعد ازاں سپیکر کین کرسی پر بیٹھنے والے ایاز صادق کو لانچ کیا گیا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ مولانا عطاء الرحمان اور مولانا فضل الرحمان کس کی بولی بول رہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت ملک کے خلاف سازشیں ایک سوچ سمجھی سازش کے تحت کر رہی ہے،مسلم لیگ کو اب اپنا نام بدل لینا چاہئے کیونکہ نون لیگی حرکتوں کی وجہ سے آج قائد اعظم کی روح بھی تڑپ رہی ہو گی،پاکستانی قوم ان چوروں اور لٹیروں کے ٹولے کو معاف نہیں کرے گی اور ہم بھی ان کے چہرے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -