ترکی میں زلزلے کے بعد پاکستان بھی میدان میں آگیا ،ترک عوام اور حکومت کے نام پیغام جاری 

ترکی میں زلزلے کے بعد پاکستان بھی میدان میں آگیا ،ترک عوام اور حکومت کے نام ...
ترکی میں زلزلے کے بعد پاکستان بھی میدان میں آگیا ،ترک عوام اور حکومت کے نام پیغام جاری 
سورس: twitter/DrKomal26

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ترکی میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر ترک حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نےکہاہےکہ ترک صوبےازمیرمیں شدیدزلزلےکاسن کرگہرادکھ اورافسوس ہوا،ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں،پاکستانی عوام اپنےترک بھائیوں سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں،مشکل وقت میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ ترک شہرازمیرمیں آنے والے ہولناک  زلزلے سے 4 افراد جاں بحق اور 120 سےزائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 20 سے زائد عمارتیں منہدم ہو نے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیئے،زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی شدت استنبول سے ایتھنز تک محسوس کی گئی ۔دوسری طرف ترک صدر رجیب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سےامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،شہریوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔یاد رہے کہ ترکی کا تیسرا بڑا شہر تیس لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے۔

مزید :

قومی -