’پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن ہے‘

’پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن ہے‘
’پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن ہے‘

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاک فوج کے دشمن کو اسلام کا دشمن قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے راولپنڈی میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن ہے، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور راولپنڈی کے عوام اپنی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ناموس رسالت پر مر مٹنے کیلئے تیار ہے، فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف عوام گھروں سے نکل آئے ہیں۔

مزید :

قومی -