شہباز شریف جیل میں موجود، مریم نواز نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

شہباز شریف جیل میں موجود، مریم نواز نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
شہباز شریف جیل میں موجود، مریم نواز نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کو اپنے حالیہ بیانیے پر منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کی ہفتہ کو شہباز شریف کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کی ملاقات کے بارے میں سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر بھی اس ملاقات میں ساتھ ہوں گے۔ مریم نواز کو محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد شہباز شریف سے ملنے دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -Breaking News -