وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی کھلاڑیو ں کو مبارکباد ، شاہینو ں نے ایک بارپھر کمال کر دیا:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی کھلاڑیو ں کو مبارکباد ، شاہینو ں نے ایک بارپھر ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی کھلاڑیو ں کو مبارکباد ، شاہینو ں نے ایک بارپھر کمال کر دیا:عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں فتح کی ہیٹرک کر کے پاکستانی شاہینو ں نے ایک بارپھر کمال کر دیاہے،پاکستانی ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ کے بعد آج افغانستان کو بھی ہرا کر قوم کو خوشیاں دی ہیں، مسلسل تیسرا میچ جیت کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے ٹورنامنٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ افغانستان کو ٹی 20میچ میں شکست دینے پر پاکستانی کھلاڑیو ں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں،بابر اعظم نے کیپٹن اننگز اور آصف علی نے وننگ اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی ہے،فخر زمان نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پوری قوم کھلاڑیو ں کی کارکردگی کو سراہتی ہے،قومی ٹیم جس طرح میچ کھیل رہی ہے،امید ہے کہ اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان ہی جیتے گا۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 World cup News Updates -