جنوبی کوریا میں اپنی دادی کو قتل کرنے والے دو پوتے عدالت میں پیش کر دیے گئے 

جنوبی کوریا میں اپنی دادی کو قتل کرنے والے دو پوتے عدالت میں پیش کر دیے گئے 
جنوبی کوریا میں اپنی دادی کو قتل کرنے والے دو پوتے عدالت میں پیش کر دیے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ) اپنی 77 سالہ سگی دادی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے 18 اور 16 سال کے سگے بھائیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ کوریا کی تھیگو عدالت کی جنوبی برانچ میں پیش کردہ استغاثہ کے فرد جرم کے مطابق اس قتل کی وجہ صرف یہ تھی کہ قتل ہونے والی عورت اپنے پوتوں کو بہت زیادہ ڈانٹا ڈپٹا کرتی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے تنگ آ کر تھیگو شہر کے بیسان دونگ کے علاقے میں موجود اپنی رہائش پر اپنی سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کی تفتیش میں دونوں بھائیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی دادی کو قتل کرنے کے بعد اپنے 92 سالہ دادے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق بڑے بھائی نے قتل کا ارادہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کو بھی اس کام میں مدد کے لیے اکسایا۔ عدالت میں مجرموں نے بیان دیا کہ ان سے بہت بڑا جرم سرزد ہوا ہے اور آئندہ زندگی میں وہ بزرگوں کی خدمت کرتے ہوئے جینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے رواں سال دسمبر کی 6 تاریخ کو مذید عدالتی کاروائی کا حکم دیا ہے۔