ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ آج صبح گھر سے صدقہ دے کر نکلیں گے وہ فائدے میں رہیں گے۔ آج کا دن تھوڑا سا مشکل ہے مگر اللہ نے چاہا تو ٹل ہی جائے گا۔ زیادہ پریشان نہ ہوں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کو اکیلا پن محسوس ہوگا۔ جذباتی سا دن رہے گا اور دوسروں کی باتیں جو ماضی میں ہو چکی ہیں دوبارہ تنگ کر سکتی ہیں۔ آج راستہ بھی قدرے مشکل لگے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ جس بھی معاملات میں الجھن محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اب زیادہ عرصہ نہیں چلیں گے۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ آج ہی آپ کو اس کے بارے میں اچھی خبر ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 من پسند کام ہو سکتا ہے۔ کسی عزیز دوست وغیرہ سے بھی فائدہ مل سکتا ہے اور جو لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں وہ اس سے نکل جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں مشتری اور شمس کی زائچے میں آمد آپ کو کئی معاملات میں بحکم اللہ بہتری دے سکتی ہے۔ آج کا دن عزت میں اضافے کا بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 لوگ چاہے جو بھی باتیں بنائیں۔ آپ نے اپنے حق اور سچ کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ آج شاہد خاندانی کچھ معاملات سامنے آنے کا خطرہ ہے۔ بس محتاط ہو جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج کا دن اچھا ہے اور آپ کو مالی لحاط سے کسی جانب سے کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اورجس شخص نے وعدہ کر رکھا ہوگا امید ہے کہ وہ اس پر پورا اترے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ کسی بھی غیر قانونی کام کو کر رہے ہیں یا ناجائز آمدن وغیرہ آتی ہے تو یہ سلسلہ فوری طور پر بند کرکے توبہ کر لیں۔ بس نجات کا ذریعہ یہ ہی ہے، صدقہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جو کام کافی دنوں سے رکاوٹوں کا شکار چلے آ رہے تھے۔ وہ آج ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ آج کا دن آپ کی اس مشکل کو بھی دور کرے گا۔ بحکم اللہ جس کی امید نہ تھی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جس مقصد کو حاصل کرنے میں عرصہ لگ گیا مگر حاصل نہ ہوا اس میں آج غیر متوقع طور پر پیش رفت ہو سکتی ہے اور اللہ ہی ہے جو ناممکن کو ممکن کر سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اولاد کے حوالے سے گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ البتہ رشتے وغیرہ میں اگر بندش کا سامنا ہے تو وہ ختم ہو گئی ہے۔ اور روزگار کے حوالے سے بھی آج اہم خبر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ بسم اللہ کریں اور جن لوگوں نی اب الگ رہائش کا سلسلہ کرنا ہے وہ فی الحال انتظارکریں۔ ان کو موجودہ جگہ ابھی نہیں چھوڑنی چاہیے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -