یو ایم ٹی شعبہ ٹی وی کی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی تقریب

یو ایم ٹی شعبہ ٹی وی کی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی تقریب

  

 لاہور (پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے شعبہ ٹی وی کے تحت خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سی ای او پنک رِبن عمر آفتاب نے بطور مہمان خصوصی و مقرر شرکت کی۔ تقریب میں ہیڈ او سی ایم ثاقب اختر سمیت یو ایم ٹی فیکلٹی اور خواتین طلباء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔  سی ای او پنک ربن عمر آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنک ربن کا آغاز 2003 میں کیا گیا جس کا مقصد یوتھ بلخصوص خواتین کو آگاہ کرنا ہے تاکہ بریسٹ کینسر جیسے خطرناک مرض پر قابو پایا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی وجہ سے ہر سال تقریبا چالیس ہزار خواتین کی موت ہوتی ہے جو کہ ایک بڑی شرح ہے لہذا ہمیں اس کو کنٹرول کرنا ہوگا۔  انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی علامات بیرو نی ہوتی ہیں جس وجہ سے اس کی تشخیص آسا ن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کو دی جا نے والی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا چائیے۔ عمر آفتاب نے مزید بتایا کہ پاکستان میں بریسٹ کنسر کی اوسط عمر 35 سال ہے جس کی ایک بڑی وجہ کاربو ہائڈریٹڈ ڈرنکس کا استعمال ہے۔لہذا خواتین کو ایسی خوراک استعمال کر نی چائیے جس سے بریسٹ کینسر کے امکا ن کم ہوں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو بریسٹ فیڈ نگ ضرور کروانی چاہیئے کیو کہ بریسٹ کینسر کی ایک بڑی وجہ بریسٹ فیڈنگ کا نا کروانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -