پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑی ہے،شمسہ علی

پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑی ہے،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی  نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی،بھارت نے74سال قبل کشمیر پر قبضہ کیااورکشمیری عوام پر بے پناہ ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے۔

،اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کردہ حق بھی کشمیریوں کو نہیں دیا جارہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ نے فرمایاتھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورہم اپنے اس موقف سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ان شاء اللہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی مدد جاری رکھے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -