دوسرے محکموں سے آنے والے افسر ریلوے فیملی کا حصہ ہیں،نثار میمن

دوسرے محکموں سے آنے والے افسر ریلوے فیملی کا حصہ ہیں،نثار میمن

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ ریلوے میں دوسرے محکموں سے آنے والا ہر آفیسر ریلوے فیملی کا حصہ بن جاتا ہے۔ دونوں آفیسرز نے محکمہ کی بہتری کے لیے محدود وقت میں جتنا بھی کام کیا وہ محکمے کی بہتری کے لیے کیا وہ قابلِ تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس انعام غنی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پاکستان ریلوے کی دوسرے محکموں میں تعیناتیوں کے بعد الوداعی تقریب کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس انعام غنی کی خدمات موٹر ے پولیس کے سپرد کردی گئیں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ ماہ ریلوے میں اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ان کا تعلق 17ویں کامن سے ہے۔  اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نازیہ جبین کی خدمات بھی پنجاب گورنمنٹ کے سپرد کردی گئیں۔ انہوں نے تقریباً 5 ماہ ریلوے میں تعینات رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -