عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

 عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ عوام باشعور ہیں اوروہ ملک کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ ہیں۔

، اپوزیشن جماعتوں نے یہاں کئی دہائیاں حکومتیں کی ہیں مگر ملک و قوم کا کوئی بھلا نہیں کیا،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جوطویل جدوجہد کے بعد مافیازکے مقابلے کے لئے میدان میں آئی اور کامیابی حاصل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -