بچوں کو حقو ق دینا ہم پر لازم ہے،سارہ احمد

  بچوں کو حقو ق دینا ہم پر لازم ہے،سارہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کے حقوق کی ادائیگی اور حفاظت ہم پر لازم ہے۔ وہ پریمئیر امریکن سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہی تھیں۔ پریمئیر امریکن سکول میں سٹوڈنٹ کونسل کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی طبقہ ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے اور تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کے لئے ہمیں بچوں کی تعلیم پر فوکس کرنا ہو گا۔


 تمام بچوں اور طلبہ کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔