ملک میں افراتفری کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،عابد صدیقی

   ملک میں افراتفری کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے تحریک انصاف کے پاس کاروبار حکومت چلانے کے لئے ویڑن نہیں عمران خان ملک کو کھیل کا میدان سمجھ بیٹھے ہیں ملک و قوم کے نقصان کو کھیل میں ہار جیت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

ملک میں افراتفری پھیلی ہے جبکہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں