منہاج یونیورسٹی میں مذہب اور روحانیت کے موضوع پر کانفرنس

منہاج یونیورسٹی میں مذہب اور روحانیت کے موضوع پر کانفرنس

  

 لاہور (پ ر)  منہاج یونیورسٹی لاہور  میں ڈیپارٹمنٹ آف ریلیجن اینڈ فلاسفی کے زیر اہتمام”مذہب اور روحانیت“کے موضوع  پرچوتھی دو روزہ بین الاقوامی آن لائن (ورچوئل) کانفرنس 30 اور 31اکتوبر 2021 کو  ہوگی۔ کانفرنس کے پہلے روز افتتاحی سیشن میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور،نامور عالمی محقق ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کلیدی خطاب کریں گے۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ریلجن اینڈ فلاسفی منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ہرمن روبرگ کانفرنس کا تعارف پیش کریں گے۔دو روزہ کانفرنس میں مجموعی طور پر 4 ٹیکنیکل سیشن منعقدہوں گے۔

 جن میں نامور عالمی محققین اور ریسرچ سکالرز اپنے مقالے پیش کریں گے۔علاوہ ازیں طلبہ میں تحقیقی صلاحیتیں  اجاگر کرنے کے لیے کانفرنس میں مختلف بین الاقوامی ماہرین اور ریسرچ سکالرز کے درمیان مباحثے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ورچوئل کانفرنس میں پاکستان سمیت سری لنکا،امریکہ،آسٹریلیا،اور دیگر ممالک کے مختلف مذاہب سے وابستہ نامور محققین اور ریسرچ سکالرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے بذریعہ (ZOOM) رجسٹریشن فری ہوگی۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڑن کے مطابق منہاج یونیورسٹی لاہور طلبہ کوکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں تحقیق کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے اس ضمن میں ”Spirituality  and  Religion“ پر عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالمی سطح پر مختلف مذاہب سے وابستہ محققین اور سکالرز کے درمیان ہم ا?ہنگی اورتعاون کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے تجربات اور خیالات کے اظہار کے لیے ایک تحقیقی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -