چڑیاگھروں میں سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،شاہد زمان

چڑیاگھروں میں سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،شاہد زمان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان جنگلی جانوروں و پرندوں کی خصوصی دیکھ بھال کے پیش نظر محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجا ب کے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں عوام کی تفریح، تعلیم و تحقیق کیلئے رکھے گئے جنگلی جانوروں و پرندوں کو رہائش، خوراک، علاج معالجہ و دیگر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور روزانہ کی بنیادپر وہ جنگلی جانوروں و پرندوں کو دی جانے والی خوراک،رہائش اور علاج معالجہ وغیرہ کی سہولیات کا از خود جائزہ لیکرباقاعدہ ہدایات جاری کرتے ہیں۔صوبہ میں محکمہ کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈلائف سے بذریعہ وٹس ایپ گروپ پارکس اور چڑیاگھروں میں جانوروں و پرندوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے روز مرہ معمولات اور کارروائیوں پر مبنی وٹس ایپ رپورٹس کی مانیٹرنگ کرتے ہیں اور ان کی خوراک کا مقررکردہ معیار اور مقدار تک یقینی بناتے ہیں وہ کڑی نگرانی کے اس عمل کو برقراررکھنے کیلئے صوبہ کے طول و عرض میں پھیلے ان پارکس اورچڑیاگھروں کے اچانک دورے بھی کرتے ہیں۔

 ایسی ہی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران انہوں نے ڈیرہ غازی خان چڑیاگھر انتظامیہ کی طرف سے وہا ں رکھے گئے شیروں کی ورزش کیلئے اختیار کئے گئے ایک بے ضرر تحریکی حربے کی وڈیو کو سراہتے ہوئے تمام پارکس اور چڑیاگھروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے جانوروں کیلئے یہ طریقہ ورزش اپنائیں تاکہ تندرست و توانا جنگلی جانوربہتر افزائش نسل کے ذریعے جنگلی حیات کے فروغ کاباعث بنیں نیز وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں آنے والے سیاحوں اور شائقین جنگلی حیات کو یہاں صحت مند جنگلی جانوردیکھنے کو ملیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -