رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام زبردست اقدام ہے،ڈاکٹر یوسف
لاہور(پ ر)ریٹائرڈ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرنے کے لئے ہمارے لئے لازم ہے کہ ہم اہل مغرب کو رسول اللہؐ کے اخلاق حمیدہ اور اخلاق حسنہ کے اس پہلو سے آگاہ کریں جس کا اہل کتاب (عیسائیوں) کے ساتھ تعلق ہے،ہمارا فرض ہے کہ ہم مغرب کو آگاہ کریں ہمارے رسول ؐ کا اخلاق نہایت اعلیٰ ہے اور ہمارے رسول ؐ نے فرمایا کہ اللہ نے مجھے اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لئے بھیجا ہے،اگر ہم مغرب کو اخلاق حسنہ کے پہلوؤں سے آگاہ کریں گے تو پھر وہ گستاخانہ حرکتوں سے باز آسکتے ہیں۔وزیر اعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کر کے عمدہ کام کیا۔