پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتے گی، سارہ محبوب

  پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتے گی، سارہ محبوب

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ویمن ٹینس سٹار سارہ محبوب نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرے گی  پوری قوم کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرے پاکستان کی ٹیم نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف بہت عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کی ہے۔امید ہے کہ یہ سلسلہ فائنل تک اسی طرح سے جاری رہے گا اور قومی ٹیم اپنا ہر میچ جیتے گی سارہ محبوب نے مزید کہاکہ کپتان بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

 اور ان کی کپتانی اور بیٹنگ سے بہت متاثر ہوں بھارت سے جیت نے جو خوشی دی وہ ناقابل بیان ہے میری تو خواہش ہے کہ فائنل میں ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان اور بھارت کامقابلہ ہو اور پاکستان میچ جیت جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -