پاور لیفٹنگ فیڈریشن کا دسمبر میں ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان   

پاور لیفٹنگ فیڈریشن کا دسمبر میں ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان   

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے رواں سال دسمبر میں پاور لیفٹنگ  کا ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔  پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک  گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں  پانچ ماہ تک معطل رہیں، اب حکومت نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں اور کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں کے میدانوں میں آنا شروع کردیا ہے جو بہت اچھی بات ہے اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے زیادہ سے زیادہ مقابلے ہونے چاہیئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -