پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں ٹکرا سکتی ہیں، مدثر نذر
اسلام آباد (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ شروع بھی نہیں ہوا تھا تو میں نے کہا تھا کہ پہلے پاک بھارت میچ کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرا سکتی ہیں اور اب میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ایک انٹرویومیں مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبینیشن اچھا بن گیا ہے، زبردست کرکٹ کھیل رہے ہیں، ٹیم میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلیوں سے فرق پڑا ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم میچور ہوگئے ہیں، وہ متحرک اور پرفارمر ہیں، ٹیم میں ان کا اثر بڑھ گیا ہے جس کا اب ٹیم کو بہت فائدہ ہو رہا ہے سب بابر اعظم کی طرف دیکھتے ہیں۔