پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا، محمد شہزاد

پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا، محمد شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شارجہ(نیٹ نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم سے متعلق ان کی رائے معلوم کی گئی جس پر زیادہ تر افغان کھلاڑیوں نے افغانستان کے فائنل میں پہنچنے کی بات کی اور جب فائنل کیلئے دوسری ٹیم کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا لیکن افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیا۔