جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی سکواڈ کیلئے ٹرائلز کا آغاز

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی سکواڈ کیلئے ٹرائلز کا آغاز

  

          لاہور(سپورٹس رپورٹر)جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی قومی جونیئر سکواڈ کے لئے دوروزہ ٹرائلز کا انعقاد کراچی میں  ہورہا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) سلیکشن کمیٹی میں اولمپین منظور جونیئر چیئرمین، اولمپین کلیم اللہ،اولمپین ناصر علی، اولمپین ایاز محمود، اولمپین خالد حمید،اولمپین وسیم فیروز شامل ہیں۔قومی جونیئر ٹیم اور قومی سینئر ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز لاہور میں ہونگے جبکہ ٹیم پریکٹس کے لئے 3 نومبر کو لاہور پہنچے گی۔واضح رہے کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ بھارتی شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر سے5 دسمبر تک شیڈول ہے جبکہ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی،27 نومبر کو پاکستان مصر کے مدمقابل نبرد آزما ہوگا، قومی ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -