انٹر ورسٹی نیشنل سپو ر ٹس رینکنگ میں یونیورسٹی آف ویٹرنری میں چوتھی پوزیشن

 انٹر ورسٹی نیشنل سپو ر ٹس رینکنگ میں یونیورسٹی آف ویٹرنری میں چوتھی پوزیشن

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)  یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور نے کھیلو ں میں اعلیٰ کا ر کر دگی کی بنیا د پر ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی انٹر ورسٹی نیشنل سپو ر ٹس رینکنگ میل/فی میل 2020-21 کے مطا بق پاکستان بھر کی پبلک سیکٹر ز کی جامعات میں چو تھی پو زیشن جبکہ پاکستان بھر کی پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹرز کی تمام جا معات میں آٹھویں پوزیشن حا صل کی۔ مو جودہ سپورٹس رینکنگ کی درجہ بند ی 2020-21 کے مطا بق ویٹر نری یو نیورسٹی انٹر ورسٹی 15 سپو رٹس کیٹیگری کے مقا بلوں میں 314 پوا ئنٹس حا صل کر کے چوتھے نمبر پر ہے ویٹر نری یو نیورسٹی ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی مجموعی رینکنگ میں پاکستان کی دس بہترین جامعات کی فہر ست میں پہلے سے ہی شامل ہے۔

 وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے یو نیور سٹی کی کھیلو ں میں اعلی کار کرد گی دکھا نے وا لے طلبہ و طا لبا ت اور یواس ڈائریکٹو ریٹ سپورٹس بورڈ کے سٹاف کی کا و شو ں کو سرا ہا اور یو نیو ر سٹی کی مو جودہ رینکنگ کو انتہا ئی خو ش آئند قرار دیا نیز اُ میدظاہر کی کہ مستقبل میں بھی و یٹر نر ی یو نیو ر سٹی نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں میں اپنا اعلی معیا ر اسی طر ح بر قرا ر رکھے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -