زونگ اور ٹی سی ایس کے مابین شراکت داری کا قیام 

زونگ اور ٹی سی ایس کے مابین شراکت داری کا قیام 

  

لاہور (پ ر)  پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے نمایاں ترین ادارے زونگ فور جی نے اپنے کارپوریٹ صارفین کے نیٹ ورک کو مزید توسیع دیتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹک نیٹ ورک ٹی سی ایس کے ساتھ مربوط روابط کے لیے باہمی شراکت داری قائم کر لی۔ اس نئی شراکت داری کے تحت ٹی سی ایس کو زونگ فور جی کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل بزنس سلوشنز تک رسائی حاصل ہو گی، جن کے ذریعے وہ اپنے روزمرہ کے آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرتے ہوئے اپنے صارفین کو مزید مربوط اور کار آمد سروسز فراہم کر سکیں گا۔  زونگ فور جی کی جانب سے یہ بزنس سلوشنز کارپوریٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ٹی سی ایس کے ساتھ اس شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ہم پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹکس نیٹ ورک کے ساتھ اس شراکت داری کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ زونگ کے بزنس سلوشنز کارپوریٹ اداروں کو ڈیجیٹائزیشن میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 جو ان کے روزمرہ آپریشنزمیں انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مزید :

کامرس -