بہترین ڈیلرز کے اعزاز میں سرسبز رائلز ایوارڈز 2020-21کی تقریب 

بہترین ڈیلرز کے اعزاز میں سرسبز رائلز ایوارڈز 2020-21کی تقریب 

  

لاہور، 29 اکتوبر، 2021۔ سرسبز فرٹیلائزر نے بھوربن کے مقامی ہوٹل میں اپنے لائلٹی پروگرام 'سرسبز رائلز' میں ملک بھر کے بہترین ڈیلرز کی شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس سالانہ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان بھر سے 150 سے زائد فعال ڈیلرز نے رجسٹریشن کرائی جبکہ نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں خصوصی تحائف اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ ان ایوارڈز کے حصول پر ڈیلرز نے خوشی کااظہار کیا اور اپنی کامیابی کو فاطمہ گروپ سے منسوب کیا جو ملک بھر کے کسانوں میں فرٹیلائزر کی باآسانی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ڈیلرز کے کردار کو اہم قرار دیتا ہے۔ اس اہم تقریب میں فاطمہ گروپ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

جن میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز خرم جاوید مقبول، نیشنل مارکیٹنگ منیجر رابیل سدوزئی اور نیشنل سیلز منیجر عاصم ابرو شامل تھے۔ فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، خرم جاوید مقبول نے کہا، "سرسبز ڈیلرز ہمارے آپریشنز میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور یہ ملک بھر کے کسانوں کو فرٹیلائزر کی بقدر ضرورت مقدار میں دستیابی یقینی بناتے ہیں۔ اپنے سرسبز رائلز پلیٹ فارم کے تحت ہمارا مقصد یہ ہے کہ زراعت کے ذریعے ملکی سطح پر خوراک کے تحفظ کے ساتھ معاشی خوش حالی میں سرسبز ڈیلرز کی اہم خدمات کا اعتراف کیا جائے۔ " یہ تقریب باوقار انداز سے اختتام پذیر ہوئی جس میں شریک تمام ڈیلرز نے رواں ربیع 2021-22سیزن کے دوران سرسبز کین اور این پی فرٹیلائزرز کے منفرد ملاپ کے ساتھ 10 فیصد زائد فصل کے حصول میں کسانوں کی رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ سرسبز فرٹیلائزر پاکستان کے پسماندہ کسانوں کی خدمات کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے جس کا مقصد ملک میں بڑھتی آبادی اور خوراک کی طلب میں اضافے کے پیش نظر ملکی سطح پر خوراک کے تحفظ میں حائل چیلنجز پر قابو پانا ہے۔ 

مزید :

کامرس -