چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیشن کے ساتھ پنک اکتوبر کا انعقاد

چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیشن کے ساتھ پنک اکتوبر کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)اکتوبر کے مہینہ کو دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔FINCAفنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹید نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال(ایس کے ایم سی ایچ) کے اشتراک سے لاہور میں اپنے ہیڈ آفس اور شاخوں میں خواتین کارکنان کے لیے چھاتی کے سرطان سے متعلق ورچوئل سیشن کا اہتمام کیا۔شوکت خانم میموریل)ایس کے ایم سی ایچ(میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کی میڈیکل آفیسرڈاکٹر مہرین خالد کی نظامت میں منعقدہ آگاہی سیشن میں فنکا مائیکروفنانس بینک کی خواتین کارکنان نے شرکت کی۔سیشن کا آغاز اس بیماری کے جائزہ اور اس ضمن میں ہر سال چلائی جانے والی عالمی آگاہی مہموں کی اہمیت کے ساتھ ہوا۔اس کے بعد شرکاء کو چھاتی کے سرطان کے پھیلاؤ، وجوہات اور علاج کے ساتھ ساتھ اس کے بروقت تشخیص کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا، آخر میں سوال وجواب کا سلسلہ ہوا جس میں حاضرین نے بھرپور شرکت کی اور خود تشخیصی کیلئے پانچ منٹ وقف کرنے کا عہد بھی کیا۔

مزید :

کامرس -