دی بینک آف پنجاب نے اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کو سپانسر کر دیا
لاہور(پ ر)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام اسلام آبادلٹریچرفیسٹول کے آٹھواں ایڈیشن شروع۔ 2020کی مانند رواں برس بھی کورونا وباء کے باعث آئی ایل ایف ڈیجیٹل ایڈیشن منعقد کیا جائے گا۔ رواں برس دی بینک آف پنجاب نے اسلا م آباد لٹریچر فسٹیول کو سپانسر کیاہے۔بی او پی نے ہمیشہ فن، ادب اور ثقافتی فروغ کی سرگرمیوں کی سرپرستی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ 3روزہ ڈیجیٹل اسلام آبادلٹریچرفیسٹیول 29تا 31اکتوبر 2021منعقد ہو گا جس میں دنیا بھرسے 130 مقریرین شامل ہوں گے۔ رواں برس فیسٹیول کا تھیم ہے”مستقبل کا تصور نو“ ہے۔ فیسٹیول کے دوران کثیر الجہتی پروگرام مذاکرے، انٹریو، تقایر/ تبادلہ خیال، مشاہرے، شاعری،رونمائی کتب، حالات حاضرہ پر تبصرے منعقد کیے جائیں گے۔ارشد سعید حسین مینجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان نے فیسٹیول کا مقصد اور ترتیب پیش کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ اور آنے والا وقت منفرد ہے ہم جس جانب بڑھ رہے ہیں اس لئے ہمیں منفرد تفہیم اور نقطہ نظر کی ضرورت ہوگی ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مستقبل ماضی سے خاصا مختلف ہو گا اس لیے ہمیں مستقبل کے تصور نو کے لئے تخلیقی ہونا پڑے گا۔